اتوار,  08 فروری 2026ء
لاہور بسنت میں 2 ارب سے زائد کا پتنگ بازی کا سامان فروخت

لاہور (روشن پاکستان نیوز) لاہور میں تین روزہ بسنت زور وشور سے منائی جا رہی ہے جس کے لیے دو ارب سے زائد کا پتنگ بازی کا سامان فروخت ہوا۔

پنجاب حکومت کی مشروط اجازت سے لاہور میں بسنت کا ثقافتی تہوار جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے۔ زندہ دلانوں کے شہر میں تین روز سے جشن کا سماں ہے۔

دن اور رات کی تفریق کے بغیر آسمان پر ہر طرف رنگ برنگی پتنگیں اڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔ چھتوں پر میلے لگے ہوئے ہیں، جہاں بسنت کی مناسبت سے گانے اور بوکاٹا کے نعرے گونج رہے ہیں۔

ایک طرف جشن کا سماع تو دوسری طرف لاشیں ہی لاشیں! جشن بسنت لاہور کے دوران سانحہ اسلام آباد!

بسنت کے حوالے سے صدر ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ شیخ سلیم کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں یکم سے 7 فروری تک بسنت کے لیے 2 ارب سے زائد کا پتنگ بازی کا سامان فروخت ہوا۔

شیخ سلیم کا کہنا تھا کہ بسنت کے تین روز میں 50 کروڑ سے زائد کا سامان فروخت ہوا جب کہ پتنگ اور ڈور کی مینوفیکچرنگ اور ترسیل میں بد انتظامی سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

صدر کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ سال بسنت کا اعلان 3 ماہ پہلے کیا جائے گا تاکہ سامان کی ترسیل اور قیمتیں مناسب رہیں۔ انہوں نے حکومتی ایس او پیز پر موثر عملدرآمد کرنے پر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں