اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سپریم کورٹ نےسابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 13 مختلف مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیئے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس سے متعلق فوجداری درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس شاہد بلال حسن 2 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی ذاتی معالجین سے طبی معائنے کی درخواست مسترد
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کر دی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کی دفعات 167 اور 173 کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔
اس کے علاوہ توشہ خانہ فوجداری کیس پر بھی 9 فروری کو سماعت ہو گی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ٹرائل کورٹ کا فیصلہ سنانا قانونی اختیار سے تجاوز تھا، ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔











