اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، ِاسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، پشاور میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
دیر، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد، باجوڑ، اورکزئی، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں بارش ہو گی۔
صوبے کے بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
پہلا روزہ کب ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔










