اسلام آباد:(روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام مسالک کی دینی تنظیموں کا ایک مشترکہ اجلاس ممتاز دینی اسکالر ڈاکٹر غزنفر مہدی چیئرمین مرکزی امام حسین کونسل کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
ترلائی مسجد میں خودکش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی
اجلاس میں جامع مسجد سیدہ خدیجۃ الکبریٰ میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصے بعد دوبارہ دہشتگردی کا سر اٹھانا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ایک غیر ملکی سازش ہے جس کا مقصد ملک میں امن و امان کو نقصان پہنچانا ہے۔
علماء، مشائخ اور دینی اسکالرز نے اس امر پر زور دیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام مکاتبِ فکر کے علماء کو مشترکہ طور پر ایک جامع اور متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا تاکہ معاشرے میں امن، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی گئی۔











