ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے اسلام آباد میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سعودی عرب عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے، پرامن شہریوں کو خوف وہراس میں مبتلا کرنے اور بے افراد کا خون بہانے کی بھرپور مذمت کرتا ہے
بیان میں مزید کہا گیا کہ مملکت ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اپنے موقف پرقائم ہے او اس حوالے سے برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین ، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے دلی تعزیت او ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حملے میں زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی۔











