بدھ,  04 فروری 2026ء
تشدد اور دہشتگردی کسی جواز کے تحت قابل قبول نہیں ، فیلڈ مارشل عاصم منیر

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی بھی دہشتگرد اور اسکے سہولت کاروں کو نہیں بخشا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا ،فیلڈ مارشل کو سکیورٹی اور داخلی سلامتی اور آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے سکیورٹی ادارو ں کی پیشہ ورانہ مہارت ، بہادری اور قربانیوں کو سراہا، فیلڈ مارشل نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کرکے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کے حوصلے کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر با اختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان ہیں، بھارتی میڈیا

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ تشدد اور دہشتگردی کسی بھی جواز کے تحت قابل قبول نہیں ، دہشتگردوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں