اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)جموں و کشمیر یانائیٹڈ فورم کے سرپرست اعلیٰ سردار تنویر صدیقی نے سابق چیئرمین سردار آفتاب اور شفیق بٹ کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، ہمارا نظریہ پاکستان مخالف نہیں ،ریاست پاکستان اور پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ کشمیر اور کشمیروں کی حمایت کی ہے، جموں و کشمیر یونائیٹڈ فورم کی تشکیل راولپنڈی اسلام آباد میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کی خدمات سرانجام دینا ہے،کور کمیٹی نے فورم کی پرانی باڈی تحلیل کرکے نئی باڈی تشکیل دی ہے،انہوں نے فورم کے نو منتخب چیئرمین سردار ضیافت حیات خان، چیف آرگنائزر سردار نعیم حیات، سینئر وائس چیئرمین سردار آصف قیوم ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری سردار وقاص جاوید، ترجمان اشتیاق احمد قریشی و یگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ غیر سیاسی فورم ہے جس کے قیام کا مقصد صرف راولپنڈی اسلام آباد میں بسنے والی کشمیری برادری کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہے،تاہم ماضی مین یہ فورم اپنی ذاتی تشہیر اور نمود و نمائش کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے،فورم میں کور کمیٹی کو ہی فوقیت حاصل ہے جسکی حتمی رائے سے فیصلے کئے جاتے ہیں،کور کمیٹی نے فورم کی پرانی باڈی تحلیل کرکے نئی باڈی تشکیل دی ہے، جس کے مطابق نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے جس کے مطابق سردار ضیافت حیات خان کو چیئرمین سردار نعیم حیات کو آرگنائزر، سردار آصف قیوم ایڈووکیٹ کو سینئر وائس چیئرمین،سردار وقاص جاوید کو جنرل سیکرٹری، اشتیاق احمد قریشی کو ترجمان،ندیم رضا جنڈالوی کو چیف کوآرڈینیٹر/ مالیات رائے عرفان ایڈووکیٹ کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے سردار آفتاب اور شفیق بٹ کی فورم کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئےمزید کہا کہ وہ اپنی غلطیوں کی تصیح کرکے دوبارہ فورم میں آ سکتے ہیں، یہ فورم تمام کشمیریوں کیلئے اوپن ہے،نو منتخب چیئرمین سردار ضیافت حیات خان نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں میرے انتخاب کے بعد باقی تمام دیگر امیدواروں نے مبارکباد د ی اور پھولوں کے ہار پہنائے مگر رات کو سردار آفتاب نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا کہ وہ اس انتخاب کو نہیں مانتے حالانکہ وہ پہلے ہی کور کمیٹی کے فیصلے کو ماننے کا حلف دےچکے تھے، سردار ضیاف نے مزید کہا کہ اس تنظیم کو ادارہ بنائیں گے، فورم کے ذریعے کشمیریوں کیلئے ڈیجیٹل ڈیتا سسٹم بنایا جائیگا تاکہ راولپنڈی اسلام آباد میں بسنے والے تمام کشمیریوں کی مکمل معلومات ہمارے پاس محفوظ ہوں اورانہٰن بوقت ضرورت کام میں لایا جا سکے،پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں نومنتخب جنرل سیکرٹری سردار وقاص جاوید نے کہا کہ یہ سب سے بڑا لطیفہ ہے کہ الیکشن کمیٹی میں شامل شخص خود ہی تنظیم کا چیئرمین بن گیا۔











