راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کا ایک بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
اے ٹی سی راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان اپنے وکیل محمد فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، وکیل صفائی نے استغاثہ کے مزید 3 گواہان پر جرح مکمل کر لی۔
اس موقع پر عدالت نے علیمہ خان کا ایک بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے نادرا حکام سے شناختی کارڈ ڈی فریز کرنے کے لیے جواب طلب کر لیا۔
فارن فنڈنگ کیس: عمران خان کی مشکلات میں اضافہ
بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی، علیمہ خان نے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی ہے۔عدالت پیش ہونے پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کر دیئے گئے۔











