اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رمضان المبارک کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہونے کی توقع ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام پانچ بج کر ایک منٹ پر ہو گی، 18 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 18 فروری کو چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو گی، کراچی میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 25 منٹ جبکہ چاند غروب ہونے کا وقت 7 بج کر 24 منٹ ہے۔

اس لئے 18 فروری کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور یکم رمضان المبارک 19 فروری بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔