هفته,  31 جنوری 2026ء
آج بادل کہاں کہاں برسیں گے، بڑی پیشگوئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلو د رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، چاغی، نوکنڈی اوردالبندین میں بارش جبکہ گوادر،کیچ اور گرد و نواح میں بارش و برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں: موٹاپا، بدہضمی اور کمزور ہڈیاں؟ موسم سرما میں سونف کا دودھ آزمائیں

چترال، دیر، کوہستان، سوات اور کالام میں چند مقامات پر بارش و برفباری کی توقع ہے، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش و برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں