جمعرات,  29 جنوری 2026ء
افشاں سعید ایڈووکیٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آزاد جموں و کشمیر مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی سابق صدرافشاں سعید ایڈووکیٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ،حلقے کے عوام کیلئے خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ، وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف اور آزاد کشمیر کی لیگی قیادت کا افشاں سعید کی پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم،تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی سابق صدرافشاں سعید ایڈووکیٹ نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سید شوکت شاہ، چوہدری محسن عزیز راضہ سیعد گیالانی، چوہدری حسن میر، خورشید عالم،چوہدری اعجاز کھٹانہ و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کے بعد اپنا سیاسی سفر نئے سرے سے شروع کر رہی ہوں، مسلم کانفرنس میں بہت عزت ملی جسکا سہرہ سردار عتیق احمد خان کو جاتا ہے،حلقے کے عوام بالخصوص خواتین کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہونگی،اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے افشاں سعید ایڈووکیٹ کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں پارٹی کیلئے باعث فخر قرار دیا اور کہا کہ انکی پارٹی میں شمولیت سے انکی قدرو منزلت مین مزید اضافہ اورپارٹی کو علاقے میں مزید تقویت ملے گی،ان جیسے پڑھے لکھے اور وژن رکھنے والے کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، ن لیگ نے اپنی سیاست کی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے قربانی دی ہے،پاکستان کی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی صحت کارڈ، لیپ ٹاپ دیئے جارہے ہیں، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ترجیح دے رہے ہیں۔

مانچسٹر: مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ کی مقبولیت میں اضافہ، پی ٹی آئی چھوڑ کر لوگ ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں، صدر نیل بٹ

مزید خبریں