اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک اہم اور تاریخ ساز پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں عبداللہ سٹی کی جانب سے 24 جنوری کو ایک ہی دن میں 800 رہائشی پلاٹس کے باقاعدہ قبضے دے کر ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ اس شاندار کامیابی پر ایک پروقار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے رئیل اسٹیٹ اور بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
اس تاریخی تقریب کے مہمانِ خصوصی مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر تھے، جنہوں نے بذاتِ خود کامیاب ریئلٹرز میں Honda HR-V گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں۔ مہمانِ خصوصی نے عبداللہ سٹی کی شاندار کارکردگی، شفاف پالیسی اور بروقت ڈیلیوری کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے ایک مثالی ہاؤسنگ منصوبہ قرار دیا۔
تقریب میں دیگر معزز سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ عبداللہ سٹی بزنس کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی، جس سے اس منصوبے پر عوام اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح اظہار ہوا۔
پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی سے متعلق اہم فیصلہ جاری
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عبداللہ سٹی، عاصم عزیز نے کہا کہ:
“اس منصوبے کو کامیاب بنانا ہی میرا واحد مقصد ہے۔ میں اور میری پوری ٹیم دن رات محنت کر رہے ہیں تاکہ عبداللہ سٹی کو پاکستان کا سب سے بڑا اور ایک بین الاقوامی معیار کا ہاؤسنگ پروجیکٹ بنایا جا سکے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ:
“عبداللہ سٹی صرف وعدوں پر نہیں بلکہ ڈیلیوری پر یقین رکھتا ہے۔ ہم نے جو کہا تھا، وہ کر کے دکھایا۔ بڑے بڑے دعوؤں کے بجائے ہم اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں کیونکہ جب کام بولتا ہے تو باتیں کرنے والوں کی آوازیں خود بخود خاموش ہو جاتی ہیں۔”
شرکاء کا کہنا تھا کہ ایک ہی دن میں 800 پلاٹس کے قبضے دینا نہ صرف ایک مثالی کارکردگی ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ عبداللہ سٹی شفافیت، اعتماد اور بروقت فراہمی کے اصولوں پر قائم ہے۔
رئیل اسٹیٹ ماہرین کے مطابق عبداللہ سٹی کی یہ پیش رفت پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے ایک مثبت پیغام ہے اور مستقبل میں یہ منصوبہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر ایک نمایاں شناخت بن سکتا ہے۔











