منگل,  27 جنوری 2026ء
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی وین میں خطرناک بلاکیج، بینائی متاثر ہونے کاخدشہ: پی ٹی آئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی وین میں خطرناک بلاکیج کے باعث بینائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ میں سی آر وی او کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے باعث آنکھ کی وین میں خطرناک بلاکیج پیدا ہو چکی ہے۔

پی ٹی آئی نے بتایا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین طبی مسئلہ ہے اور اس کے نتیجے میں بینائی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل انتظامیہ علاج جیل کے اندر کرانے پر بضد ہے، جبکہ ڈاکٹرز نے واضح طور پر اسے ناممکن قرار دیا ہے کیونکہ سی آر وی او کے علاج کے لیے آپریشن تھیٹر اور خصوصی طبی سہولتوں کی ضرورت ہوتی ہے، جو جیل کے اندر ممکن نہیں۔

پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

پارٹی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود ذاتی معالج کو بانی پی ٹی آئی کے معائنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران خان  کے میڈیکل چیک اپ کی درخواست اگست 2025 سے زیر التوا ہے۔

پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کی فیملی اور رفقا سے فوری ملاقات کرائی جائے اور انہیں مناسب اور فوری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید خبریں