اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، مری میں وقفے وقفے سے بارش اور مزید برفباری کا امکان ہے۔
چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مالاکنڈ اور مردان میں مزید بارش کا امکان ہے۔
کوہاٹ، کُرم، خیبر، ہنگو، پارا چنار، باجوڑ، بنوں، لکی مروت، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں وقفے وقفے سے بارش و برفباری کی توقع ہے، چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام میں شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ملک میں بارش برسانے والا طاقتور سسٹم آج داخل ہونے کا امکان
کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں برفباری کی توقع ہے جبکہ نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی اور لورالائی میں بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری کا امکان ہے، استور اور سکردو میں تیز بارش اور مزید برفباری کی توقع ہے۔











