پیر,  26 جنوری 2026ء
فیڈرل ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج، سیکریٹریٹ کے گیٹ بند، مذاکرات جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل کے زیر اہتمام بروز پیر، 26 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کی قیادت رحمان علی باجوہ، سربراہ فیڈرل سیکریٹیریٹ ایمپلائز کور کمیٹی اور چیف کوآرڈینیٹر آگیگا پاکستان، کریں گے۔

احتجاج کا مقصد صرف ملازمین کے جائز و آئینی حقوق کی بحالی اور فلاح و بہبود ہے۔ احتجاجی شرکاء وزارت خزانہ کیو بلاک کے سامنے جمع ہوں گے اور ریلی کی صورت میں مارچ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

اس موقع پر سیکریٹریٹ کے گیٹ بند کر دیے گئے اور تمام ملازمین اندر موجود ہیں۔ باہر بھی بڑی تعداد میں ملازمین جمع ہے، تاہم انتظامیہ نے انہیں فی الحال باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔ ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، جس کے بعد گیٹ کھول دیا گیا، لیکن ملازمین کو مکمل طور پر باہر جانے کی اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

امریکی ریاست منی سوٹا میں جاری مظاہروں میں شدت، فوج کو تیار رہنے کا حکم

رحمان علی باجوہ نے کہا کہ احتجاج کے دوران وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی اور آگیگا کے درمیان طے شدہ تحریری معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ مظاہرین مطالبہ کر رہے ہیں کہ پینشن اصلاحات درجہ چہارم کے ملازمین کو اگلے اسکیل کی مراعات، ٹیچرز و ریسرچرز کا ٹیکس ریبیٹ، ریگولائزیشن اور رول 17 اے پر عمل درآمد کیا جائے۔ علاوہ ازیں، محکموں کی نجکاری کے عمل کو فوری طور پر بند کیا جائے اور صوبائی ملازمین خصوصاً بلوچستان کے گرفتار ملازمین کو رہا کیا جائے۔

چیف میڈیا کوآرڈینیٹر آگیگا سید محمد معراج نے بتایا کہ احتجاج کے اختتام پر رحمان علی باجوہ کا اہم اعلان متوقع ہے۔

مظاہرین میں سیکریٹریٹ کے تمام سرکاری ملازمین کے علاوہ فیڈرل زیر انتظام محکموں اور ایسوسی ایشنز کے قائدین و ملازمین بھی بھرپور تعداد میں شریک ہیں۔

مزید خبریں