هفته,  24 جنوری 2026ء
مری میں 31 گھنٹے کے برفانی طوفان کے بعد نظام زندگی مکمل بحال ہے، ڈی پی او

مری (روشن پاکستان نیوز) مری میں 31 گھنٹے طویل برفانی طوفان کے بعد نظام زندگی مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ طوفان کے دوران بعض مقامات پر برفباری پانچ فٹ تک ریکارڈ کی گئی، تاہم ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

ڈاکٹررضا تنویرنے کہا کہ مری کی تمام بند شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں اور اب سیاح اور مقامی لوگ بغیر کسی مشکل کے سفر کر سکتے ہیں۔ سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ چکی ہے اور وہ خوشگوار موسم کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔

ڈی پی اومری نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اور مری پولیس سیاحوں کی خدمت اور حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین کا امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کا فیصلہ

پولیس اہلکار سیاحوں کی رہنمائی اور حفاظتی اقدامات کے لیے شاہراہوں پر موجود ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے یا غیر معمولی صورتحال سے بچا جا سکے۔

ڈاکٹر رضا تنویر نے سیاحوں کو ہدایت کی کہ وہ بغیر کسی خوف و خطر کے مری آئیں، موسم سے لطف اندوز ہوں اور تمام حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ مری میں سکیورٹی اورریسکیو کی سہولیات مکمل طور پر فعال ہیں اورکوئی بھی شہری یا سیاح مشکلات کا سامنا نہیں کرے گا۔

مری انتظامیہ اور پولیس کی بروقت کارروائی کی بدولت مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لیے حالات پرسکون اور محفوظ بنائے گئے ہیں۔

مزید خبریں