جمعه,  23 جنوری 2026ء
چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

چترال(روشن پاکستان نیوز) چترال لوئر کے علاقے دمیل ارندو میں برفانی تودہ گرنے سے10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، برفانی تودے سے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں ، واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔

مزید پڑھیں: مکتوب چترالی بنام وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ شدید برفباری اور موسم کی خرابی کے باعث پہاڑی علاقوں میں اس قسم کے واقعات کے خطرات بڑھ گئے ہیں، اسلئے شہری اختیاط کریں۔

مزید خبریں