بدھ,  21 جنوری 2026ء
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دو روز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

: اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دو روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو دو دن کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور انہیں دس، دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ جسٹس اعظم خان نے دونوں کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد عدالت کا جعلی حکیم نواز شریف کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر ایف آئی آر لیک کرنے کا الزام ہے، جس کی تحقیقات کے دوران اسلام آباد کی ضلع کچہری کی لیگل برانچ کو تالا لگا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لیگل برانچ کے عملے پر ایف آئی آر لیک کرنے کا الزام ہے، جس پر پولیس کے سینئر افسران نے تالا لگایا۔

یاد رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف جولائی میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی، لیکن انہوں نے ضمانت کے لیے پہلے درخواست نہیں دی تھی۔ دونوں کل سے ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کے لیے موجود تھے۔

مزید خبریں