منگل,  20 جنوری 2026ء
ملک میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟متوقع تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ملک بھر میں شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد کل بروز بدھ 21 جنوری کو یکم شعبان المعظم ہوگی۔ چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد اسلامی مہینے کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

شعبان المعظم 29 دنوں پر مشتمل ہوا تو یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہوگا، جبکہ شعبان کے 30 دن مکمل ہونے کی صورت میں رمضان المبارک کا آغاز 20 فروری 2026 سے ہوگا۔

ایک سال میں 2 رمضان المبارک اور 2 عیدالفطر کب ہوں گی؟

رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان حسبِ روایت مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا، جو ماہِ شعبان کے اختتام پر اجلاس منعقد کر کے شہادتوں کی روشنی میں چاند دیکھنے کا فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں مذہبی سرگرمیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد ہی سرکاری سطح پر رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید خبریں