منگل,  20 جنوری 2026ء
کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے تیل اور گیس کی نئی دریافت کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 3 ہزار 100 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے، جبکہ اسی کنویں سے یومیہ 8.15 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار بھی ممکن ہو گی۔

مزید پڑھیں: یونین کونسل 78 کے سانحے پر سید ندیم منصور کا سخت ردعمل، ناقص گیس سلنڈرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

او جی ڈی سی کا کہنا ہے کہ براگزئی ایکس ون کنویں سے دریافت ہونے والا خام تیل ملکی خام تیل کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 14.5 فیصد بنتا ہے، جو توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی قومی توانائی سلامتی کے فروغ کے لیے مسلسل اہم سنگ میل عبور کر رہی ہے اور یہ نئی دریافت ملک میں توانائی کے وسائل بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گی۔

مزید خبریں