کراچی (روشن پاکستان نیوز) شہر قائد کی آبادی تقریباً ڈھائی کروڑ ہے اور ایک فائر اسٹیشن ایک لاکھ کی آبادی میں ہونا چاہیے،جس کی مناسبت سے یہاں 2500 فائر اسٹیشن موجود ہونا چاہئیں۔
گزشتہ روز گل پلازہ صدر ایم اے جناح روڈ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے کے بعد نمائندہ اے آر وائی نیوز نے وہاں موجود فائر چیف آفیسر محمد ہمایوں خان سے خصوصی گفتگو کی۔
ہمایوں خان نے بتایا کہ ایس او پی یا اصولی طور پر ایک لاکھ کی آبادی میں ایک فائر اسٹیشن ہونا چاہیے جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر صرف 28 فائر اسٹیشنز ہیں۔ 45 فائر ٹینڈرز اور 6 اسنارکلز ہیں۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں کتنے پاکستانی قید ہیں؟ حیران کن اعدادوشمار سامنے آگئے
اس موقع پر نمائندہ اے آر وائی نیوز وسیم بادامی نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی آبادی کراچی سے بہت کم ہے اور وہاں فائر اسٹیشنز کی تعداد 112 ہے۔ جبکہ نئی دہلی میں 61 اور ایران کے شہر کی آبادی کراچی سے کم ہے وہاں 452 فائر اسٹیشنز ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر بالآخر 36 گھنٹے گزرنے کے بعد قابو پا لیا گیا ہے۔
آتشزدگی کے باعث عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے۔ ایک فائر فائٹر سمیت ہلاکتوں کی مجموعی تعداد28 ہوگئی ہے جب کہ 81 افراد تاحال لاپتا ہیں۔گل پلازہ میں 1200 دکانیں موجود تھیں۔











