پیر,  19 جنوری 2026ء
خلیجی ممالک میں 8 لاکھ پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر
خلیجی ممالک میں 8 لاکھ پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے رواں سال 2026 میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں 8 لاکھ شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز کے مسائل کے حل، ہنر مندی کے فروغ اورروزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی جامع اصلاحات جاری ہیں۔

خلیج ٹائمزنے حکومت پاکستان کے ان اقدامات کو معیشت کی بہتری کیلئے انتہائی اہم قرار دے دیا،خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستان راوں برس یو اے ای اور دیگر ممالک میں 800,000 ملازمتوں کےحصول کاارادہ رکھتا ہے۔گزشتہ برس کے مقابلے میں اس تعداد میں 60,000 کااضافہ کیا گیاہے۔

وفاقی وزیر برائےاوورسیزپاکستانی چوہدری سالک حسین کے مطابق ملک کی افرادی قوت کی برآمد 2025 میں740,000 تھی،2026 میں افرادی قوت 800,000 تک بڑھانے کا ہدف ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں 90 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی معیشت میں بہتری کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اوورسیزپاکستانیوں نے گزشتہ برس تقریبا 40 ارب ڈالر پاکستان بجھوائے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ کا مسودہ 60 ممالک کو ارسال ، رکنیت کیلئے ایک ارب ڈالر دینا ہونگے

گزشتہ سال دسمبر میں اٹلی نے بھی صحت اور زراعت کے شعبوں میں 10,500 ملازمتیں پاکستان کو فراہم کیں،بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہنر مندی کے فروغ اور ملک کی اقتصادی ترقی میں کلیدی حثییت رکھتا ہے۔

مزید خبریں