اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد، راولپنڈی سمیت گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ آتے ہی لوگ دفاتر اور گھروں باہر نکل آئے اور کلمے کا ورد شروع کر دیا، ہنزہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، مرکز شمال مغربی کشمیر تھا۔











