کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
خوفناک آگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 60 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق20 فائر ٹینڈرز اور 4 اسنارکلز کی مدد سے آگ پرقابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، پانی اور فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔ پاک بحریہ کے فائرٹینڈرز بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
عمارت میں پھنسے لوگوں سے رابطہ ختم ہو گیا ہے۔ 38 افراد کے اہلخانہ نے انتظامیہ سے رابطہ کیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 58 افراد لاپتہ ہیں۔











