اتوار,  18 جنوری 2026ء
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں اور اہلِ خانہ کے لیے فری آئی کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور فرنٹیئر انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی ہسپتال پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سےنیشنل پریس کلب اسلام آباد میںاین پی سی ممبران اور انکی فیملیز کیلئے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں سی ای او پروفیسر ڈاکٹر مشتاق، کنسلٹنٹ ڈاکٹر حسن رضا ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مریم عمر و دیگر ڈاکٹرزنے مریضوں کی آنکھوں کے امراض کا مفت معائنہ کیا اورانہیںمفت مشورے دیئے، سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، صدر این پی سی اظہر جتوئی ، سیکرٹری نیئر علی اور سنیئر صحافیوں کے ہمراہ این پی سی میں منعقدہ اس فری آئی کیمپ کا دورہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ کا این پی سی کی قیادت کی طرف سے اپنے ممبران کی سہولت کیلئے فری کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ انکا یہ اقدام خوش آئند ہے، پریس کلب کی طرف سے ایسی سہولیات کی فراہمی اور اپنے ممبران کی صحت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے، اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھنا ضروری ہے ۔

مزید پڑھیں: نیشنل پریس کلب میں کرسمس کی شاندار تقریب، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا اعلان

مزید خبریں