جمعه,  16 جنوری 2026ء
محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے کہنے پر بنایا گیا ، جے یو آئی رہنما کا دعویٰ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے کہنے پر بنایا گیا۔

نجی چینل کے مطابق سینیٹر کامران مرتضی نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نواز شریف نے کرائی، محمود اچکزئی نے نواز شریف سے براہ راست رابطہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کاپشاور کیلئے 100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

کامران مرتضی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بھی اپنے اندر کا غصہ نکالنے کے لئے محمود اچکزئی کا نوٹیفکیشن جاری کرایا،  یہ اقدام آنے والے دنوں میں وسیع تر میثاق جمہوریت کی بنیاد بن سکتا ہے۔

مزید خبریں