جمعه,  16 جنوری 2026ء
مغربی ہواؤں کی انٹری ، مختلف مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے خشک موسم کے خاتمے اور بارشوں کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 19 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہو گا۔ 20 سے 23 جنوری کے دوران اسلام آباد ، مری گلیات اور دیگرعلاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔ 23 جنوری کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: اگلے ہفتے سے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 16 تا 22 جنوری شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔

علاوہ ازیں گلگت بلتستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ایمرجنسی سنٹر نے مذید سخت سردی کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی، برف باری اور بارش میں عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید خبریں