جمعرات,  15 جنوری 2026ء
سپریم کورٹ کے مستعفی جج جسٹس منصور علی شاہ نے دوبارہ وکالت شروع کر دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسپریم کورٹ کے مستعفی جج جسٹس منصور علی شاہ نے دوبارہ وکالت کا آغاز کر دیا ہے۔

سابق جج منصور علی شاہ نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ وکالت اور تدریس کے شعبے میں عملی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرا کام اب بین الاقوامی اور گھریلو ثالثی اور اسٹریٹجک قانونی مشاورت پر توجہ مرکوز کرنا ہے، فی الحال لمز میں بطور پروفیسر خدمات انجام دے رہا ہوں۔

آئندہ دو برس جسٹس (ر) منصور علی شاہ عالمی شہرت یافتہ لا اسکولز میں پڑھائیں گے، 2026 میں وہ یلے لا اسکول میں بطور اعزازی پروفیسر پڑھائیں گے، 2027 میں منصور علی شاہ یونیورسٹی آف پنسلوانیا کیری لا اسکول میں بطور بوک پروفیسر فرائض انجام دیں گے۔

خواتین کا حق وراثت، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ آ گیا

جسٹس (ر) منصور علی شاہ نے واضح کیا کہ ان کی قانون کی بالادستی، آئین، دیانتداری اور شفافیت سے وابستگی برقرار رہے گی۔

مزید خبریں