اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ہینلے انڈیکس نے 2026 کی پہلی ششماہی کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی۔
ہینلے کی جانب سے جاری کردہ پاسپورٹس کی فہرست میں سنگاپور کا پاسپورٹ طاقتور ترین قرار پایا ہے جس کے شہری 192 ممالک میں ویزا فری سفر کرسکیں گے۔
جاپان اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹ دوسرے نمبر پر ہیں جن کے شہری 188 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوگی۔
سوئٹزرلینڈ، سویڈن، اسپین، ڈنمارک، لکسمبرگ کے پاسپورٹ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جن کے حامل افراد 186 ممالک میں ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔
نیدرلینڈز، آسٹریا، بیلجیئم، آئرلینڈ، اٹلی، فرانس، جرمنی، ناروے فن لینڈ اور یونان کے پاسپورٹس کا چوتھا نمبر ہے جبکہ ان ممالک کے شہریوں کو ویزا آن آرائیول کی سہولت دستیاب ہوگی۔
حکومت کا پاسپورٹ کے حوالے سے اہم اعلان
متحدہ عرب امارات، ہنگری، پرتگال، سلواکیہ، سلوانیا کے پاسپورٹ پانچویں نمبر پر ہیں اور ان ممالک کے شہری 184 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک ہے اور 98 نمبر پر موجود ہے، پاکستانی شہری صرف 31 ممالک میں ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔
یمن کا پاسپورٹ بھی 98 نمبر پر ہے جبکہ عراق کا پاسپورٹ 99 اور شام 100، افغانستان 101 نمبر پر ہے۔
پاکستان سے اوپر بھارت، چین، ایران اور سعودی عرب کے پاسپورٹس ہیں جن کا نمبر بالترتیب 80، 59، 92 اور 54 ہے۔











