اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کو بھی یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلط معلومات اور فیک نیوز پر قابو پانا آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ جس کے لیے ریاست، میڈیا اور عوام سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں اے آئی کا کردار انتہائی اہم ہو چکا ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ موجودہ دور میں ذمہ دارانہ صحافت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تاکہ معاشرے میں درست اور مستند معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ہر طبقے کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ جبکہ سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کو بھی یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
سوشل میڈیا اور نوجوانوں کی ذمہ داری
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں میڈیا کا کردار پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔ اور صحافت کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر عوام کی درست رہنمائی کرنی چاہیے۔











