ٹانک(روشن پاکستان نیوز) ٹانک میں تھانہ گومل بازار کی بکتر بند گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے بکتر بند گاڑی تباہ ہو گئی اور 5 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی، وزیر داخلہ
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔
بکتر بند گاڑی پر دھماکا گومل بازار روڈ پر ہوا، بکتر بند گاڑی تھانہ گومل سے ٹانک آرہی تھی۔











