اتوار,  11 جنوری 2026ء
گھر بیٹھے یونین کونسل میں اندراج کی سہولت کہاں کہاں موجود ہے؟
گھر بیٹھے یونین کونسل میں اندراج کی سہولت کہاں کہاں موجود ہے؟

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز ): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے یونین کونسل میں اندراج کی سہولت سے ہزاروں شہری مستفید ہو رہے ہیں۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج کروا رہے ہیں۔

یہ سہولت پنجاب کے تمام اضلاع، سندھ کے 6 اضلاع (کراچی شرقی، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہٰیار) اور بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خبردار کر دیا

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ دیگر علاقوں میں اس سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے اور جلد یہ سہولت پاکستان بھر میں دستیاب ہوگی۔

شہری مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں، پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروائیں اور گھر بیٹھے اپنا مطلوبہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

ایپ کی خصوصیات یہ ہیں:

  • شناختی کارڈ، نائکوپ اور پی او سی کی تجدید یا ترمیم
  • خاندان کے افراد کی تفصیل مفت دیکھنے کی سہولت
  • آئی ڈی والٹ میں تمام ڈیجیٹل دستاویزات ایک جگہ محفوظ
  • ب فارم اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت
  • پاسپورٹ، جانشینی سرٹیفکیٹ اور اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کی ٹرانسفر کیلیے بائیو میٹرک تصدیق

مزید خبریں