اتوار,  11 جنوری 2026ء
اسلام آباد میں شادی والے گھر سلنڈر دھماکا، دلہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو گیس سلنڈر سے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

گھرمیں شادی کی تقریب جاری تھی، گیس سلنڈر دھماکا گیس لیکج کے باعث پیش آیا، دھماکے سے چار گھر متاثر ہوئے ہیں۔

امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متعدد افراد ملبے کے نیچے دب گئے، ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف موقع پر پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد گھر متاثر ہوئے، گھروں سے مجموعی طور پر 16 افراد کو باہر نکالا گیا، ریسکیو کیے گئے 16 افراد میں سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں دلہا اور دلہن بھی شامل ہیں۔

دھماکے کی وجہ سے دیگر 10 زخمی افراد کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کے بعد پمز اسپتال کو الرٹ کر دیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری ہیں، تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا، نرسنگ ہوم میں تباہ کن دھماکہ، 2 افراد ہلاک، درجنوں افراد پھنس گئے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف نے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔

مزید خبریں