اتوار,  11 جنوری 2026ء
جنوبی وزیرستان ، جے یو آئی رہنما مولانا حافظ سلطان بم دھماکے میں شہید

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے جے یو آئی رہنما مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہو گئے۔

دہشت گردوں نے وانا میں مولانا حافظ سلطان محمد اور ان کی کمسن بیٹی کو آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا۔

جمعیت علما اسلام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ باجوڑ اور جنوبی وزیرستان جیسے گہرے مذہبی تشخص رکھنے والے علاقوں میں حریت پسند اور امن کے داعی علما مسلسل خطرے میں ہیں۔

مزید پڑھیں: خارمیں آپریشن ، 5 خارجی ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں میجر شہید

واضح رہے 6 ماہ قبل جمعیت علما اسلام جنوبی وزیرستان کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم بم دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے،اس سے قبل سابق ضلعی امیر مولانا مرزا جان بھی دہشتگردانہ حملے میں شہید ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں