لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کے خلاف ڈیفامیشن کورٹ میں پہلا کیس دائر کرنے جا رہی ہیں۔ یہ فیصلہ قریشی کے لگائے گئے الزامات کے بعد کیا گیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات لگائے گئے۔ میں معین قریشی کو نہیں چھوڑوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بیان سیاسی اختلاف نہیں بلکہ میری شخصیت اور کردار کے خلاف ایک واضح ہتک عزت ہے۔
عظمیٰ بخاری نے اس الزام کو بے بنیاد، جھوٹا اور کردار کشی قرار دیا اور کہا کہ صحافیوں کو ذاتی ملازم کہنا توہین آمیز ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ سچ اور جھوٹ کا فیصلہ اب عدالت کرے گی۔ اور یہ کیس ہتکِ عزت کے خلاف ایک اہم قانونی قدم کے طور پر لیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ ہمارے بغیر کچھ بھی نہیں کرسکتی، سحر کامران
واضح رہے کہ معین قریشی نے سابقہ بیان میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے سوال کرنے والے عظمیٰ بخاری کے پیڈ ملازم ہیں۔











