جمعرات,  08 جنوری 2026ء
بی آئی ایس پی 2026 میں اندراج کیسے کرائیں؟ آسان طریقہ جانیں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): مستحق خاندانوں کی مالی مدد کے منصوبے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 2026 کے لیے ڈائنامک سروے رجسٹریشن جاری ہے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی حکومت کا ایک فلاحی منصوبہ ہے، جس کے تحت ملک بھر کے مستحق خاندانوں کی مالی مدد کی جاتی ہے۔ اس کا مقصد ملک میں غربت میں کمی لانا ہے۔

اس پروگرام کے تحت 2026 میں ادائیگیوں کے لیے ڈائنامک سروے کیا جا رہا ہے، جس میں مستحق خاندان اپنی رجسٹریشن کرا کے طریقہ کار کے تحت رقم حاصل کر سکتے ہیں۔

درخواست گزار کسی بھی قریبی بی آئی ایس پی آفس میں رجسٹریشن ڈیسک پر جائیں اور وہاں موجود عملے کو اپنا قومی شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم پیش کریں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت افسران کا اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹرز کا تعلیمی دورہ

مطلوبہ دستاویز جمع کرانے کے بعد عملہ ڈائنامک سروے کے لیے ایک ٹوکن جاری کرے گا۔ نمبر آنے پر آپ رجسٹریشن روم میں جائیں ۔

ڈیٹا انٹری آپریٹر سماجی اور معاشی حیثیت سے متعلق سوالات پوچھے گا اور فارم کی تکمیل کے بعد اس پر درخواست گزار کے انگوٹھے کا نشان لگایا جائے گا۔

درخواست دہندہ کو 8171 سے تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔ اور تصدیق کے بعد، مستحق خاندان کو 8171 کے ذریعے اہلیت کا SMS بھی ملے گا۔

8171 پر پیغام موصول ہونے کے بعد، درخواست دہندہ مقررہ تاریخ پر رجسٹریشن آفس تشریف لائیں۔ اس موقع پر وہ اپنا بجلی کا بل اور موبائل فون لے کر آئیں تاکہ کسی تاخیر سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بے نظیر ہنرمند، بے نظیر ناشونوما، بے نظیر کفالت اور بینظیر تعلیمی وظائف جیسے عوامی فلاحی پروگرام جاری ہیں۔

مزید خبریں