لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔
حلقہ پی پی 167 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ پی ٹی آئی کے بعض سینئر رہنماؤں کاکہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کی ہدایت صرف ان حلقوں کیلئے دی تھی جہاں ارکان کو سزا کے بعد ڈی سیٹ کیا گیا، حلقہ پی پی 167 اس پالیسی کے دائرہ کار میں نہیں آتا ہے۔
مزید پڑھیں: رانا ثناء اللہ نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو بڑی دھمکی دیدی
یاد رہے کہ ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا با ضابطہ اعلان پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کیا تھا، اس طرح کچھ رہنماؤں کا خیال ہے کہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینا چاہیے اور بعض کا کہنا ہے کہ بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ اس حلقے میں ضمنی انتخاب چار فروری کو ہو گا۔











