جمعرات,  08 جنوری 2026ء
رانا ثناء اللہ نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو بڑی دھمکی دیدی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے خبردار کیا کہ بانی پی ٹی آئی  نے ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی جاری رکھی تو اُن کی پارٹی اور خیبر پختونخوا حکومت کو نقصان پہنچے گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت اسٹیبلشمنٹ اور اپنے لیڈر کو اعتماد میں لے کر ہی دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ماضی کے رویے کو دیکھیں تو وہ کبھی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں: مانچسٹر : عمران خان کی رہائی اور شہزاد اکبر پر حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان

ادھر پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے خیال میں مذاکرات کی باتیں صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں ، سنجیدہ مذاکرات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کو محمود خان اچکزئی یا کسی بھی فرد پر کوئی اعتراض نہیں، جسے اپوزیشن نامزد کرے گی اسے مانیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی فلور پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان جو کشیدگی نظر آتی ہے وہ میٹنگز  میں نہیں ہوتی۔

مزید خبریں