جمعرات,  08 جنوری 2026ء
چکوال میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

چکوال(روشن پاکستان نیوز) چکوال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ چکوال کے علاقے تلہ گنگ میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس کھائی میں جاگری۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ  بس اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی، حادثہ جی ٹی روڈ پر ڈھوک پٹھان کے قریب پیش آیا۔

مزید پڑھیں: ایئر بلیو طیارہ حادثہ: 15 سالہ قانونی جدوجہد کے بعد آٹھ متاثرہ خاندانوں کو 5.4 ارب روپے معاوضہ، عدالت کا تاریخی فیصلہ

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی لاشوں اور  زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں