اسلام آبا(روشن پاکستان نیوز) حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اگلے 6 ماہ تک کوئی اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتیں نہیں بڑھا رہے ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق گیس کی قیمتیں برقرار رکھیں گے۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہاکہ گیس کی قیمتوں میں اگلے 6 ماہ تک کوئی اضافہ نہیں ہوگا، اصلاحات کےباعث تمام صارفین کےلیےگیس کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
مزید پڑھیں: ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
انہوں نے بتایا کہ گیس سیکٹر میں سرکلرڈیٹ کا اضافہ رک گیا ہے، نیا قرض پیدا نہیں ہورہا، قطر سے اضافی ایل این جی کارگو عالمی منڈی میں منتقل کرنے کا کامیاب معاہدہ ہوگیا ہے۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دے رہے ہیں، ملک بھر میں گھریلو صارفین کو گیس کی بہتر فراہمی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مقامی گیس فیلڈ بند نہیں ہے۔











