لاہور(روشن پاکستان نیوز) ایڈووکیٹ نبیل کاہلوں کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی گئی ہے، جس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں 8 جنوری کو ہوگی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی فروخت غیر آئینی اورقانونی طور پرمنسوخ قرار دی جائے۔
درخواست گزارنے موقف اختیارکیا ہے کہ نجکاری کے عمل میں پی آئی اے کی اصل مالیت کونظراندازکرتے ہوئے اربوں روپے کی کم قیمت لگائی گئی، جوقومی مفاد کے منافی ہے۔
مزید کہا گیا کہ پی آئی اے کے طیاروں اوراثاثوں کی مجموعی مالیت 460 ارب روپے سے زائد ہے، جسے نجکاری کے دوران مناسب قیمت پرنہیں رکھا گیا۔
مزید پڑھیں: بلدیاتی انتخابات کی ملتوی ہونے پر ایم کیو ایم پاکستان کا ردِعمل
درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ نجکاری کے فیصلے کو معطل کیا جائے تاکہ قومی مفاد اور قانونی تقاضوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
عدالت کے آئندہ سماعت میں دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم نامہ جاری کیا جائے گا، جس سے پی آئی اے کی مستقبل کی نجکاری کے عمل پراثر پڑسکتا ہے۔











