بدھ,  31 دسمبر 2025ء
نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خبردار کر دیا
نادرا کا شہریوں کو پہلا شناختی کارڈ مفت فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بیرون ملک بالخصوص متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانیوں کو فراڈ سے خبردار کر دیا۔

ترجمان نادرا کی جانب سے جاری اہم پیغام میں کہا گیا کہ بعض نوسرباز اور جعلساز عناصر شناختی کارڈ سے متعلق خدمات کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ عناصر خود کو نادرا کا فرنچائز ظاہر کر کے 300 سے 500 درہم تک فیس وصول کرتے ہیں اور شہریوں کا حساس ڈیٹا بھی حاصل کر لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نادرا کے نئے قواعد، بچوں کے ب فارم پر تصویر اور فنگر پرنٹس لازمی قرار

ترجمان نے ہدایت کی کہ ایسے جعلساز عناصر سے ہوشیار رہیں ان کی اطلاع نادرا شکایات پورٹل پر دیں جو یہ ہے: https://complaints.nadra.gov.pk

علاوہ ازیں، وہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جو نائکوپ یا دیگر شناختی دستاویزات بنوانے، ان کی تجدید یا ترمیم کروانا چاہتے ہیں وہ صرف پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں، دبئی اور ابوظہبی میں پاکستانی قونصلیٹ تشریف لائیں اور پاکستان آئیں تو شناختی دستاویزات کے سلسلے میں نادرا دفتر تشریف لائیں۔

نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کا استعمال کرنے والے شہریوں کو نہ قطار میں لگنا پڑتا ہے اور نہ ہی انتظار کرنا پڑتا ہے، انہیں تمام خدمات و سہولیات موبائل فون پر ہی میسر آ جاتی ہیں۔

ایپ کی خصوصیات یہ ہیں:

  • شناختی کارڈ، نائکوپ اور پی او سی کی تجدید یا ترمیم
  • خاندان کے افراد کی تفصیل مفت دیکھنے کی سہولت
  • آئی ڈی والٹ میں تمام ڈیجیٹل دستاویزات ایک جگہ محفوظ
  • ب فارم اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت
  • پاسپورٹ، جانشینی سرٹیفکیٹ اور اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کی ٹرانسفر کیلیے بائیو میٹرک تصدیق

مزید خبریں