منگل,  30 دسمبر 2025ء
وزیراعظم کی رحیم یار خان میں اماراتی صدر سے ملاقات،علاقائی امور پر تبادلہ خیال

رحیم یارخان(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعظم شہبازشریف نے رحیم یارخان میں  یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے اہم  ملاقات  کی،ملاقات میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم آفس  کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی روابط، دفاعی اور اقتصادی تعاون پر گفتگو کی گئی ،دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

ملاقات سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مضبوط ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ،پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا یو ای اے کو 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم

وزیراعظم شہباز شریف نے دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافے کیلئے اقدامات پر زور دیا،آئی ٹی، توانائی، معدنیات اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی پاک یو اے ای قیادت کی مشاورت ہوئی۔

وزیراعظم آفس نے مزید بتایا کہ صدر یو اے ای کے حالیہ دور ہ اسلام آباد میں طے پانے والے امور پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے یو اے ای کی ترقی اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا، پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی۔

مزید خبریں