لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب میں6 سالوں کے دوران کم عمربچوں سے زیادتی کے 5 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 6 سالوں کے دوران کم عمربچے اوربچیوں سے زیادتی کے 5761 واقعات رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کم عمربچے اور بچیوں سے اجتماعی زیادتی کے638 واقعات پیش آئے۔
رپورٹ کے مطابق مقدمات میں9 ہزار524ملزمان میں سے ایک ہزار 73گرفتار نہ ہو سکے اور اجتماعی زیادتی کے مقدمات میں ایک ہزار 710ملزمان میں سے 258 گرفتار نہ ہو سکے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی یا ہنی ٹریپ؟ ہوشربا انکشافات منظر عام پر
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کم عمر بچوں اور بچیوں کے کیسز میں5 ہزار 756چالان مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ اجتماعی زیادتی کے کیسز میں 518 کے چالان مکمل 334 زیرتفتیش اور ایک ان ٹریس ہے۔











