اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)عوام کیلئےخوشخبری،پاسپورٹ آفس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کاکہناہےکہ ملک بھر میں تمام پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹر ہفتےاور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے،دو مارچ سے31 مارچ تک ہفتے اور اتوار کو کاونٹرز کھلے رہیں گے۔
مزید پڑھیں: 2024 میں دنیا کے طاقتور ترین اورکمزور پاسپورٹس کی درجہ بندی کی فہرست آ گئی ، پاکستان کونسے نمبر پر ؟ دیکھیں
ڈی جی پاسپورٹ کامزیدکہناہےکہ پاسپورٹ کے حصول کیلئے عوام چھٹی کے روز بھی 9 بجے سے1 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں ۔











