بدھ,  24 دسمبر 2025ء
علیم خان کی دھمکی آمیز زبان نے نہ صرف کمیٹی بلکہ پارلیمنٹ کی استحقاق بھی مجروح کی، سحر کامران

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ نہ صرف سینیٹ بلکہ قومی اسمبلی بھی سینیٹر پلوسہ خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ تمام شعور رکھنے والی خواتین سینیٹر پلوسہ خان کے ساتھ ہیں اور کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا کر حقائق چھپانے کی کوشش کرے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر مہم : سینیٹر پلوشہ خان نے درخواست جمع کرادی

سحر کامران نے کہا کہ وزیر علیم خان کو چاہیے تھا کہ وہ سوالات کے جوابات مہذب انداز میں دیتے، لیکن چونکہ جواب اُن کے پاس نہیں تھا، اس لیے وہ دھمکیوں پر اتر آئے۔ اُنہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران علیم خان نے ایسی زبان استعمال کی جو کمیٹی کی استحقاق کو مجروح کرتی ہے اور یہ مسئلہ پوری پارلیمنٹ کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

سحر کامران کے مطابق یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ کسی بھی رکن کو عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا کر قانون اور شفافیت کے اصولوں سے انحراف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کل پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں ہونے والی تلخ کلامی کے معاملے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔

مزید خبریں