اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو 135ارب روپے میں خریدنا ملکی معیشت پہ بڑھتا ہوا اعتماد ہے،حکومت سرکاری اداروں کی نجکاری سے کھربوں کے نقصان سے نجات حاصل کرے گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی نجکار ی سے معیشت کی بحالی کا عمل تیز ہو گا،نجکاری کمیشن کو مبارک ہو، آج کی ٹرانزیکشن مستقبل میں مزید کامیابیوں کی نوید ہے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
سول ایویشن کی محنت سے عالمی پابندیوں کا خاتمہ اس کامیاب ٹرانزیکشن کی بڑی وجہ بنا،ماضی میں 10 ارب کی بولی سے آج 135ارب کی قیمت سول ایوی ایشن پر اعتماد کا ثبوت ہے۔
یاد رہے کہ عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا ہے۔











