اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد پولیس نے 23 دسمبر بروز منگل کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آج دن 11 بجے سے شام 5 بجے تک شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ رہیں گی۔
ایڈوائزری کے مطابق سری نگر ہائی وے، ایکسپریس ہائی وے، پولیس لائنز روڈ اور فیصل ایونیو پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور سیکیورٹی و انتظامی امور کے پیش نظر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔ ان اقدامات کے باعث شہریوں کو عارضی طور پر متبادل راستے اختیار کرنا ہوں گے۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے اپنا مقدمہ خود خراب کیا ہے: خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دورانِ سفر متبادل راستوں کے طور پر مارگلہ روڈ، کلب روڈ، مری روڈ اور اندرونِ شہر سروس روڈز کا استعمال کریں تاکہ غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوتے وقت 20 سے 25 منٹ اضافی وقت رکھ کر نکلیں۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے سڑکوں پر موجود ہوں گے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔











