اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) فیلڈ مارشل ، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی پشت پناہی سے دہشتگردی کے ذریعے ہمارے معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کی جو تشکیلیں افغانستان سے آتی ہیں ان میں 70 فیصد افغانی شامل ہیں، افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔
فیلڈ مارشل نے ملک کو درپیش چیلنجز، دہشتگردی، قومی سلامتی کے امور، اقوامِ عالم میں پاکستان کے ابھرتے کردار، جنگی تیاریوں اور علم کی اہمیت پر مفصل خطاب کیا۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور
فیلڈ مارشل نے قرآن کریم کی آیات اور اشعار کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کے بارے میں اپنا واضح نقطۂ نظرپیش کیا ، ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے اسلامی ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا۔











