هفته,  20 دسمبر 2025ء
عمران خان نے سزا سننے کے بعد پہلا ردعمل کیا دیا، تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سزا سننے کے بعد پہلا ردعمل سامنے آ گیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آج بھی مسکرا رہے تھے فیصلے پر بالکل حیران نہیں تھے، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ان کے اور بشریٰ بی بی کیلئے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل رات آٹھ بجے تمام لیگل ٹیم کو اطلاع دی گئی کہ کل صبح نو بجے کیسز پر کارروائی ہوگی، ہم اس کی توقع ہی نہیں کر رہے تھے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ سولہ اکتوبر کو جج نے کیس کو ایڈجرن کیا، دلائل کے لئے آج کی تاریخ رکھی گئی، دلائل مکمل ہونے تھے نہ کہ فیصلہ سنایا جانا تھا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ جج صاحب نے غیر قانونی کام کیا، وکلائ کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا گیا، جج صاحب 59 صفحات پرمبنی فیصلہ لکھ کر لائے ہوئے تھے، لکھا ہوا فیصلہ تمام پیٹرن پر سنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل سے کبھی میرٹ ہر فیصلہ نہیں ہوا، ہمشیہ ہائی کورٹ سے ریلیف ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آج بھی مسکرا رہے تھے اور حیران نہیں تھے، سلمان صفدر نے کہا کہ جج صاحب نے فیصلہ سنایا اور چلے گئے، قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کروں، انہوں نے کہا کہ بہت مشکل سے ملاقات ہو سکی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

مزید خبریں